صوبے میں انفراسٹرکچر کی بہتری ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں،علی اکبر بلوچ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات علی اکبر بلوچ کی زیر صدارت محکمہ پولیس اور محکمہ جنگلات میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے متعلق جاہزہ اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں محکمہ پولیس اور محکمہ جنگلات کے متعلقہ حکام کے علاوہ چیف انجینئر کوہیٹہ بلڈنگ ایوپ ناصر اور محکمہ مواصلات و تعمیرات کے اعلی حکام موجود تھے اجلاس کو دونوں محکموں میں جاری بلڈنگ سیکٹرز میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی اس موقع پر سیکریٹری مواصلات و تعمیرات علی اکبر بلوچ نے جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں انفراسٹرکچر کی بہتری ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں انفراسٹرکچر کی بہتری سے ہی صوبہ ترقی کی جانب گامزن ہوگا انہوں نے ہدایت کی کہ اہم نوعیت کے تمام منصوبوں پر کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے انہوں نے کہا کہ اسطرح کے دیگر ترقیاتی منصوبوں کو بھی بروقت مکمل کیا جائے تاکہ عوام ان منصوبوں کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے صوبے میں ترقی اور خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہوگا انفراسٹرکچر کی بہتری سے عوام اور صوبے پر مثبت اثرات مرتب ہونگے سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے کہا صوبے میں جاری تمام منصوبوں پر معیار اور شفافیت اولین ترجیح ہونی چاہیے موجودہ صوبائی حکومت کی بھی یہ اولین ترجیح ہے کہ صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا جائے اس حوالے سے صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات سردار عبدالرحمن کھیتران کے یہ واضح ہدایات ہیں کہ صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں سست روی نہیں ہونی چاہیے تمام ترقیاتی منصوبے اپنے وقت مقررہ پر مکمل ہونے چاہیے انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے مثر اقدامات کیے جائیں صوبے کی ترقی کیلئے موجودہ حکومت وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے سیکریٹری مواصلات و تعمیرات نے کہا کہ صوبے میں انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے اربوں روپے کی لاگت سے ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے جن کی تکمیل سے علاقے میں ترقی اور خوشحالی آئے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے