صوبائی وزیر میر اسداللہ بلوچ جس لگن اور جذبے کے ساتھ شہر میں اجتماعی کاموں کا جھال بچھارہا ہے وہ لائق تحسین ہے،اشرف ساگر
پنجگور (ڈیلی گرین گوادر)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے ڈویژنل صدر اشرف ساگر نے کہا ہے کہ پنجگور مثالی ترقی کی طرف گامزن ہے صوبائی وزیر میر اسداللہ بلوچ جس لگن اور جزبے کے ساتھ شہر میں اجتماعی کاموں کا جھال بچھارہا ہے وہ لائق تحسین ہے مسلم لیگ ن عوام کے وسیع تر مفاد اور زمینی حقائق کو مدنظر رکھ کر بی این پی عوامی کے مرکزی سیکریٹری جنرل میر اسداللہ بلوچ کے ویڑن کو مکمل سپورٹ کریگی کیونکہ مسلم لیگ کا منشور عوام کی خوشحالی ہے اور بی این پی عوامی بھی اسی سوچ پر کارفرما ہے دونوں کا مقصد پنجگور کے عوام کی ترقی ہے جس کا کریڈٹ اگر میں میر اسداللہ بلوچ کو نہ دوں تو یہ پنجگور کے عوام کے احساسات کے برخلاف عمل ہوگا بحیثیت ایک جمہوری پارٹی کے مسلم لیگ ن میر اسداللہ بلوچ کے اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجگور میں پہلی مرتبہ عوامی مفاد عامہ کو ترجیح دیا گیا ہے مواصلاتی شعبہ ہو یا تعلیم صحت اور آبنوشی کے مسائل ہوں ان پر معیاری اور جامعہ انداز میں کام ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ اگر ایک ایم پی اے اتنے بڑے پیمانے پر اسکمیں منظور کروانے میں کامیاب رہتا ہے تو یہ انکی اعلی صلاحیتوں کا نتیجہ ہے ورنہ وزراء اعلی بھی ایک مختصر مدت میں اتنے سارے کام اپنے حلقوں میں نہیں کرواسکے ہیں میر اسداللہ بلوچ واحد منسٹر اور ایم پی اے ہیں جس نے 8 ارب روپے کی لاگت سے پنجگور کے لیے اسکیمیں منظور کروائی ہیں جو ایک ریکارڈ ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ بی اینڈآر کے اعداد وشمار کے مطابق اب تک ان پیسوں کا ادھا حصہ ریلیز ہوچکا ہے جب یہ تمام پیسے ریلیز ہونگے تو یقننا پنجگور کا نقشہ ہی بدل جائے گا انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کمپلکس ایک زات کی نہیں ہے اور نہ ہی وشبود سے لیکر ائیرپورٹ اور پھر وہاں سے چتکان اور اسکے مضافات میں بننے والی سڑکوں پر میر اسداللہ بلوچ اور اسکے رشتہ دار سفر کریں گے بلکہ یہ وہ اجتماعی کام ہیں جو پنجگور کے فرد فرد کے لیے فائدہ مند ہیں انہوں نے کہا کہ ان اسکیمیوں کے علاوہ یونیورسٹی بی آر سی زرعی کالج پنجگور کے عوام کے امنگوں کی ترجمانی کرتے ہیں اور ہمارا ہمیشہ یہی مطالبہ رہا ہے کہ ہمیں تعلیمی ادارے دئیے جائیں ہمارے ہیلتھ میں اصلاحات اور سہولتیں فراہم کی جائیں اورشہر میں امن ہو ان مطالبات پر تو کام ہوا ہے اور مذید ہونے جارہا ہے تو پھر کیوں ہم اس قدر سیاسی طور پر کج فکر ثابت ہوئے ہیں کہ عوام کے بلے کے لیے ہونے والے کاموں سے لاعملی کا مظاہرہ کرنے لگے ہیں اچھا کام جو بھی کرتا ہے اس کی حوصلہ افزا کرنا بڑے پن اور سیاسی بلیدگی کی عکاس کرتا ہے میر اسداللہ بلوچ نے جو اجتماعی کام کیئے ہیں اور کرنے جارہے ہیں یہ پنجگور کے نسلوں کو فائدہ پہنچائیں گی روزگار کے مواقعے ایسے پیدا نہیں ہوتے انکے لیے محنت کرنا پڑتی ہے کالجز سکولوں کی اپ گریڈیشن اسٹڈیمز اسپتالوں سے ہی روزگار کی راہیں نکلتی ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے سیاسی مفادات سے بالاتر ہوکر مثبت اور تعمیری کاموں کی حمایت کرنا چائیے جن سے ایک عام شہری مستفید ہوسکتا ہے انہوں نے کہاکہ انفرادی سیاست اور سوچ ہمیشہ بدحالی کا راستہ ہوتی ہے اس سے نجات پاکر ہم اپنے معاشرے اور شہر کو مہر ومحبت اور امن اور آشتی اور دیرپا ترقی کی طرف لے کر جاسکتے ہیں اس مقصد کے لیے مسلم لیگ پنجگور میں ہونے والی تمام مثبت سرگرمیوں کی بھرپور حمایت کرتی ہے اور بلوچستان کے تمام ایم پی ایز سے یہی توقع رکھتی ہے کہ وہ میر اسداللہ بلوچ کے پنجگور کو بطور آئیڈیل اپنے اپنے حلقوں کے عوام کے اجتماعی ترقی کے لئے بروئے کار لائیں گے۔