صوبائی حکومت صوبے میں معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے کوشاں ہے،فرح عظیم شاہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت صوبے میں معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے کوشاں ہے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی کاوشوں کی بدولت اساتذہ کے مسائل حل کیے جا رہے ہیں. صوبے کے دور دراز اور پسماندہ اضلاع میں خدمات سرانجام دینے والے دوسرے اضلاع کے اساتذہ کیلئے ہارڈ ایریا الاؤنس کی منظوری دی گئی ہے تاکہ اساتذہ کی مالی مشکلات دور کی جا سکیں اور وہ اپنی تمام تر توجہ فروغ تعلیم پر مبذول کر سکیں. ترجمان صوبائی حکومت محترمہ فرح عظیم شاہ نے کہا کہ اس احسن اقدام سے صوبے کے پسماندہ اضلاع میں تعلیم کے شعبے میں بہتری لانے میں مدد ملے گی اور مستقبل میں اس کے دور رس اثرات مرتب ہوں گے. وزیراعلیٰ بلوچستان طلباء کا مستقبل روشن دیکھنا چاہتے ہیں تاکہ وہ مستقبل میں ملک و قوم کی خدمت احسن انداز میں کر سکیں. انہوں نے کہا کہ صوبے میں دانش سکول سسٹم کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے جس سے حصول علم آسان ہو گا اور شعبہ تعلیم میں جدت لائی جا سکے گی. صوبے میں دانش سکول سسٹم کے قیام کے اعلان پر وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کے مشکور ہیں۔اس سے عوام کو تعلیمی سہولیات ان کی دہلیز پر میسر ہوں گئیں اور بچوں کو تعلیم کیلئے دوردراز علاقوں میں جانا نہیں پڑے گا –

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے