سرسبز بلوچستان کے قیام کیلئے قلت آب کا مسئلہ فوری حل طلب ہے،حاجی محمد خان لہڑی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی وزیر آبپاشی حاجی محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پانی کا مسئلہ اہم نوعیت کا ہے جسکا حل حکومت کی اولین ترجحی ہے تمام تر وسائل بروئے کار لاکرمسئلہ آب کامستقل حل تلاش کریں گے یہ امر واضح ہے کہ سرسبز بلوچستان کے خواب کی تکمیل پانی کا مسئلہ حل کئے بغیر ممکن نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملاقات کے لئے آنیوالے مختلف وفود سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں کے بعد جہاں کئی علاقے زیر آب آئے وہیں اب بھی بلوچستان کے متعدد علاقوں میں کمی آب کا مسئلہ درپیش ہے جسکے لئے حکومت بلوچستان ترجیحی بنیادوں اقدامات اٹھا رہی ہے تاکہ اپنے زمینداروں کو ہر ممکن معاونت فراہم کی جاسکے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی واضع پالیسی اور وزیر اعلی بلوچستان کے اھکامات پر عوامی نوعیت کے مسائل کے فوری حل کی جانب خصوصی توجہ دی جارہی ہے تاکہ ہم ایک ایسے بلوچستان کے قیام کے خواب کو شرمندہ تعبیر کر سکیں جہاں عوام خوشحال اور صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات کا ادراک ہے کہ سرسبز بلوچستان کے قیام کے لیے قلت آب کا مسئلہ فوری حل طلب ہے جسکے لئے ہم کوششیں کر رہے ہیں۔