حج درخواست گزاروں کیلئے پاکستان میں بینک اکاؤنٹ ہونا لازمی قرار

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) وزارت مذہبی امور نے رواں سال حج درخواست گزاروں کیلئے پاکستان میں بینک اکاؤنٹ ہونا لازمی قرار دے دیا۔ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ رواں سال حج کی خواہش رکھنے والے افراد کے لیے اچھی خبر ہے کہ درخواست گزاروں کیلئے پاکستانی مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کی میعاد 26 دسمبر 2023 ہو گی، حج درخواستیں فروری کے آخر تک طلب کئے جانے کا امکان ہے۔وزارت مذہبی امور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کابینہ کی منظوری کے بعد وفاقی وزیر مذہبی امور جلد حتمی حج پالیسی کا اعلان کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے