جامعہ کے ترقی اور بہتری کے لئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا ، پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جامعہ بلوچستان کے اکیڈمک کونسل کا 87واں اجلاس زیر صدارت جامعہ کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان جامعہ کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا۔ جس میں جامعہ کے پرووائس چانسلرڈاکٹر عین الدین آغا،ڈین فیکلٹیز، سینئر اساتذہ، جامعہ کے رجسٹرار سمیت کونسل کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔اجلاس میں تعلیمی، تحقیقی امور زیر غور لائے گئے۔ جس میں علمی و تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ، شعبہ جات کی کارکردگی، معیاری تعلیم کے فروغ، مستقبل کے تعلیمی پروگرامز، ترقیاتی منصوبے اور مختلف معاملات کا جائزہ لیا گیااور مختلف فیصلے کئے گئے۔ جامعہ کے مالی معاملات حل طلب مسائل سمیت مختلف امور زیر غور لائے گئے۔ مختلف کمیٹیاں بنائیں گئی اور مختلف فیصلے کئے گئے۔ جس کی روشنی میں مستقبل کے تعلیمی امور سمیت مختلف معاملات کو برو ئے کار لایا جائے گا۔اجلاس سے جامعہ کے وائس چانسلر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ کے ترقی اور بہتری کے لئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔ گزشتہ دنوں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین کا دورہ کیا جن۔ جنہیں جامعہ بلوچستان اور جامعہ کے تعلیمی، تحقیقی، مالی اور دیگر معاملات کے حوالے سے مکمل تفصیلات بتائے گئے اور جامعہ کے مختلف امور و معاملات کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ گورنر بلوچستان، صوبائی و وفاقی حکومتوں کو ارسال کئے گئے ہیں۔ اور جامعہ کے توسط سیکمیٹی جامعہ کے مالی معاملات کے حوالے سے اعلیٰ حکام سے ملاقات کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ بلوچستان تعلیمی سرگرمیوں اور دیگر امور کو تسلسل کے ساتھ فروغ دے رہے ہیں۔ جس کا مقصد طلباء و طالبات کے تعلیمی سرگرمیوں کو پروان چڑھاناہے۔ کیونکہ ایک استاد کا مقصد ہی طلبہ کو علم کی فراہمی ہے۔ اور جامعہ کے اساتذہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور زمہ داریوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہیں۔ کورسز اور امتحانات کی بروقت تکمیل اور نئے داخلوں سمیت مختلف تعلیمی امور کے بروقت انعقاد کویقینی بنایا جارہا ہے۔ کیونکہ انہی سرگرمیوں سے ادارے ترقی کی جانب گامزن ہیں اور مختلف مسائل سے نکلنے اور مستقبل کے رائے کا تعین کرتی ہیں۔ اجلاس میں کونسل کے اراکین نے مختلف معاملات پرتفصیلی بحث و مباحثہ کئے اور اپنے مثبت رائے کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے