بلوچستان کے قد آور شخصیات کی شمولیت سے پیپلز پارٹی مزید مضبوط ہوگی ، میر فیصل جمالی

اوستہ محمد(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سردارزادہ میر فیصل خان جمالی نے کہا ہے کہ میر جمال رئیسانی،طاہر محمود اور دیگر قدآور شخصیات کی پیپلز پارٹی میں شمولیت سے پیپلزپارٹی بلوچستان میں مزید مضبوط ہوگی اور انشاللہ بہت جلد بڑے نام بھی پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے اور آنے والے جنرل الیکشن میں قوت بن کر ابھرے گی ان خیالات کا اظہار میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا سردارزادہ میر فیصل خان جمالی کا مزید کہنا تھا کہ پی پی پی وہ نام ہے جس کا جھنڈا پاکستان بھر کے ہر گھر میں لہرارہا ہے پی پی نے جو عوام کی خدمات کی ہے جو ہمیشہ عوام کے سامنے عیاں ہے ملک کے غریب عوام کی حقوق پر ہمشیہ سرے فہرست میں پاکستان پیپلز پارٹی کا نام رہا ہے پیپلز پارٹی عوامی پارٹی ہے عوامی حقوق کے لیے کسی قسم کا سودے بازی کے بجائے عوام کے حقوق کے لئے اپنے جان کا نذرانہ پیش کیا انہوں نے کہا کہ میر سردار فتح محمد حسنی جمال رئیسانی،طاہر محمود عوامی نمائندے ہیان کی پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنا پارٹی کے لئے خوش آئند بات ہے امید ہے وہ پی پی کے عوامی خدمت کے منشور پر کام کریں گے تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ہر دور میں عوام خدمت میں اپنا کردار ادا کیا ہے پاکستان پیپلز پارٹی شہیدوں کی پارٹی ہے بھٹو خاندان نے اپنی عوام کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے