بلوچستان میں عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروے کار لاے جا رہے ہیں،سید احسان شاہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیرصحت بلوچستان سید احسان شاہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروے کار لاے جا رہے ہیں محکمہ صحت بلوچستان کوویڈ 19 ریسپانس اور قدرتی آفات پروگرام بلوچستان کے پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر نقیب اللہ نیازی کی طرف سے صحت کی سہولیات کی فراہمی میں تعاون کرنے پر شکر گزار ہے کہ بلوچستان کے مختلف اضلاع کے ہسپتالوں کے لیے ایمبولینسز دینے سے دور دراز علاقوں میں صحت کی سہولیات کی فراہمی میں مدد ملے گی وزیرصحت بلوچستان سید احسان شاہ نے بلوچستان بواے اسکاوٹ میں کوویڈ 19 ریسپانس اور قدرتی آفات پروگرام بلوچستان کی جانب سے بلوچستان کے مختلف اضلاع کے ہسپتالوں کے لیے21 عدد انتہائی جدید ایڈوانس لائف سپورٹ ایمبولینسز دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوے کہا تقریب سے پارلیمنٹیرین اصغر ترین، سیکرٹری صحت بلوچستان صالح محمد ناصر، ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر نور محمد قاضی اور بلوچستان کوویڈ 19 ریسپانس اور قدرتی آفات پروگرام بلوچستان کے پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر نقیب اللہ نیازی سربراہ پی پی ایچ آئی اسفند بلوچ اور ایڈیشنل ڈائریکٹر لاجسٹک ڈاکٹر غلام مصطفی نے بھی خطاب کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے