بلوچستان میں امن استحکام کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے،میر ضیاءلانگو

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاءلانگو نے کہاہے کہ بلوچستان میں امن استحکام کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں بلوچستان آج بے امنی کے تاریک راتوں سے نکل کر ترقی، خوشحالی کی روشن کرنوں کی جانب گامزن ہے جسکے لئے ہماری بہادر فورسز اور غیور عوام نے لازوال قربانیاں دیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب بلوچستان میں امن و امان کی مخدوش صورتحال کے باعث عدم تحفظ کا احساس تیزی سے برح رہا تھا مگر جس طرح ہماری بہادر فورسز اور اہل بلوچستان نے صبر استقامت بہادری کا ثبوت دیا یہ اسکا ہی صلہ ہے کہ آج نہ صرف بلوچستان میں امن کا سورج طلوع ہوا بلکہ اپنی پوری آب وتاب کے ساتھ چمک رہا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام اپنی بہادر فورسز کی ان قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے جس کے تحت یہاں حالات کی بہتری اور تحفظ کے احساس کو تقویت ملی انہوں نے کہا کہ آج کا بلوچستانمکمل طور پر مختلف ہے یہاں ترقی کے دریچے کھل چکے ہیں غیر ملکی سرمایہ کار یہاں آکر سررمایہ کاری کر رہے ہیں جس سے بلوچستان کو ترقی اور یہاں لوگوں کوروزگار کے موقع مل رہے موجودہ حکومت عوام کی فلاح ترقی اور خوشحالی کو اپنی ترجحات میں شامل کرکے پالیساں مرتب کر رہی ہے اور ہمیں یقین ہے کہ جس ترقی کے سفر کا آگاز ہم نے کیا ہے اسکی منزل آنے تک یہ سفر یونہیں جاری رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے