اسلام آباد اور پشاور ایئرپورٹ پر 5 کروڑ روپے کی منشیات برآمد

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) اسلام آباداور پشاور ایئرپورٹ پر دو مسافروں کے قبضے سے 5 کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد ہوئی ہے۔ایئرپورٹس سیکیورٹی فورسز نے پشاور اور اسلام آباد ایئر پورٹ پر دو مختلف کارروائیاں میں دو مسافروں سے 5 کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔ترجمان اے ایس ایف کے مطابق پشاور ائیرپورٹ سے جدہ جانے والے مسافر ہمایوں خان سے 2 کروڑ روپے مالیت کی 1 کلو 624 گرام آئس ہیروئن برآمد ہوئی۔دوسری کارروائی میں اسلام آباد ائیرپورٹ سے مدینہ جانے والی پرواز پر عبدالرازق نامی مسافر سے 3 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات قبضے میں لے لی گئی۔ترجمان نے بتایا کہ برآمد ہونے والی منشیات میں 2 کلو 982 گرام ہیروئن اور 8 ہزار نشہ آور گولیاں شامل ہیں۔دونوں ملزمان نے آئس، ہیروئن اور گولیاں اپنے بیگز کے خفیہ خانوں میں مہارت سے چھپا رکھی تھیں، تاہم اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران منشیات برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوششںیں ناکام بنا دی۔ترجمان سیکیورٹی فورس نے بتایا کہ دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جب کہ مزید تفتیش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے