کراچی میں بلدیاتی الیکشن 15جنوری کو ہوں گے،مرتضیٰ وہاب

کراچی (ڈیلی گرین گوادر) ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ 15 جنوری کو بلدیاتی الیکشن ہوں گے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ جماعت اسلامی،ایم کیوایم اورپی ٹی آئی احتجاج کررہی ہے۔ سندھ حکومت الیکشن کے لئے تیار ہے۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کی کراچی سب کے لئے ریلی بلاول ہاؤس سے روانہ ہوگئی۔ ریلی میں سعید غنی، شہلا رضا اور نجمی عالم بھی شریک ہیں۔ ریلی کے شرکاء پیدل اور گاڑیوں میں سفر کررہے ہیں۔ریلی اسٹارگیٹ پرختم ہو گی جہاں پیپلزپارٹی کی صوبائی اورکراچی ڈویژن کی قیادت خطاب کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے