پنجگور میں مقیم مری برادری کے لوگ کاروبار کے ساتھ اپنے بچوں کو ایجوکیشن کی طرف مائل کرائیں، میر نصیب اللہ مری

پنجگور (ڈیلی گرین گوادر) صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری نے کہا ہے کہ تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ اور قوم ترقی نہیں کرسکتی پنجگور میں مقیم مری برادری کے لوگ کاروبار کے ساتھ اپنے بچوں کو ایجوکیشن کی طرف مائل کرائیں،مری آبادی سوردو میں بچوں کی ایجوکیشن کی غرض سے پرائمری سکول کی منظوری دے دے گئی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مری آبادی میں مری قبائل کے معتبرین سے ملاقات کے موقع پر پریس کلب پنجگور کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔بعدازاں صوبائی وزیر میر نصیب اللہ مری کے اعزاز میں مری قبیلہ کے نوجوان شخصیت میر نصراللہ مری اور سائنداد مری نے ظہرانہ بھی دیا جس میں علاقہ متعبرین میر عبدالحکیم مری اور صحافیوں نے بھی شرکت کی میر نصیب اللہ مری نے کہا کہ پنجگور میں مقیم مری قبائل کے مسائل کا ادراک ہے مری قبیلہ ایک خودار قبیلہ ہے جو ہمسایوں کے ساتھ برادرانہ رویہ رکھتا ہے جہاں بھی مقیم ہے وہاں کی معشیت اور کاروبار کے فروغ میں ہاتھ بھیٹاتا ہے پنجگور میں مری قبیلہ کے افراد کے مسائل پر میر اسداللہ بلوچ نے ہمیشہ تعاوں کیا ہے اور میں اسے اپنا بڑا بھائی مانتا ہوں اور انکا شکریہ بھی ادا کرتا ہوں کہ جہنوں نے مری برادری کو اتنی اہمیت دے رکھا ہے جتنا وہ پنجگور کے ایک شہری کو دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارا معاشرہ ایجوکیشن کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا اور نہ ہی ہم ایجوکیشن کے بغیر آگے بڑھ سکیں گے والدین اپنے بچوں کو تعلیم دلانے کے لیے آگے آئیں تاکہ صوبے سے جہالت اور ناخواندگی کا خاتمہ کرکے ہم ایک ترقی یافتہ ماحول میں سانس لینے کے قابل ہوسکیں انہوں نے مری آباد سوردو میں پرائمری سکول کی منظوری کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ مری برادری پنجگور کی تعمیر وترقی میں شامل ہوکر اپنے بھائیوں کے ساتھ پیار ومحبت کے ساتھ رہیں کوہلو اور پنجگور میں یکسان خوشبو ہے اور دونوں ہماری اپنی دھرتی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے