پنجگور میں صحت تعلیم اور عوام کو دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے کوششیں جاری ہیں،میر اسداللہ بلوچ

پنجگور (ڈیلی گرین گوادر) صوبائی وزیر زراعت میر اسداللہ بلوچ نے صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری کے ہمراہ جوڈیشل کمپلکس بی آر سی کالج اور ڈرگ ری ایبلٹیشن سینٹرکا دورہ کیا۔اس موقع پر سکرٹری سی اینڈ ڈبلیو علی اکبر بلوچ سیکرٹری پی ایچ ای صالح محمد بلوچ سیکرٹری زراعت امید علی کھوکر ڈپٹی کمشنر پنجگور محمد نعیم گچکی ایکسین بی اینڈآر اسداللہ بلوچ ایکسین بلڈنگ خورشید بلوچ ایکسین پی ایچ ای بالاچ بلوچ ایس پی پولیس عنایت اللہ بنگلزئی اے سی پنجگور امجد حسین سومرواے سی گوارگو اسداللہ بلوچ بی این پی عوامی کے مرکزی رہنما نوراحمد رحمدل بلوچ جلیل احمد سیلانی شکیل احمد قمبرانی حاجی محمد اکبر میجر شوکت ظفر بختیارحاجی عزیز مراد اور دیگر انکے ہمراہ تھے۔صوبائی وزیر میر اسداللہ بلوچ نے کہا کہ اداروں کے قیام سے عوام کو بنیادی سہولتیں مہیا ہونگی بی آر سی کالج ڈرگ ری ایبلیٹیشن سینٹر کے درجہ چہارم کی آسامیوں پر مقامی افراد کا حق بنتا ہے اور یہ آسامیاں مقامیوں کو ملنے چاہیے۔میر اسداللہ بلوچ نے کہا کہ ماضی میں میں نے جو ادارے بنائے ان سے پنجگور کے سینکڑوں نوجوان روزگار کررہے ہیں میرے اس پریڈ میں بھی جو ادارے بن رہے ہیں ان سے بھی پنجگور کے عوام کو اجتماعی سطح پر فائدہ پہنچنے کے ساتھ نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع موجود ہیں۔میر اسداللہ بلوچ نے کہا کہ پنجگور میں صحت تعلیم اور عوام کو دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے کوششیں جاری ہیں اور آخری دم تک عوام کے جائز حقوق کی جہدوجہد جاری رکھوں گا۔انہوں نے آفسران پر زور دیا کہ ترقیاتی اسکیموں کی نگرانی کریں تاکہ انکی افادیت اور معیار برقرار رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے