مولانا عبدالغفور حیدری کی چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات،پنجاب میں پیدا سیاسی بحران پر تبادلہ خیال
کوئٹہ/لاہور(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام کے سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کی پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال اور پنجاب میں پیدا سیاسی بحران پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اتوار کو جمعیت علماء اسلام کے سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی۔ ملا قات میں سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت اورمولانا فضل الرحمن کی طرف سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال اور پنجاب میں پیدا سیاسی بحران پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ عمران خان نے ملک میں گالی کلچر کو فروغ دیا ہے چوہدری شجاعت حسین کا سیاست میں نام رواداری اور رکھ رکھاؤ کا ہے۔