سیلاب کے بعد لوگوں کی مشکلات بڑھ گئی ہے 21کروڑ کی لاگت سے کام چل رہاہے ، سردار صالح بھوتانی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)سینئر صوبائی وزیر بلدیات سردارصالح بھوتانی نے کہاہے کہ حب ساکران روڈ کی تعمیر سے عوام کی مشکلات کم ہوں گی،کوشش ہے کہ جلد اس منصوبے پر کام کاآغاز کیاجاسکے تاکہ لوگوں میں ہمارے خلاف جو مہم جوئی ہورہی ہے وہ ختم ہوسکے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے حب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ حب ساکران روڈ کی تعمیر کیلئے اپنے طورپر فنڈز مختص کئے لیکن پھر نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے ہمیں بتایاگیاکہ حب پل کی تعمیر کیلئے ہم یہ شاہراہ استعمال کررہے ہیں اور اس کے بعد ہم اس شاہراہ ٹیک اورکرکے تعمیر کرکے دیں گے لیکن بدقسمتی سے ایک عرصہ گزر جانے کے باوجود روڈکی تعمیر نہ ہوسکی جس کی وجہ سے لوگوں کی مشکلات ومسائل بڑھ رہے ہیں، حب ساکران روڈ کی حالت زار انتہائی خراب ہے،ہم نے اس سڑک کی تعمیر کونظرانداز نہیں کیاہے انہوں نے کہاکہ ہم خوش ہوئے کہ فنڈز بچ رہے ہیں ہم کسی اور منصوبے میں استعمال کرینگے لیکن بدقسمتی سے اب تک کام شروع نہیں کیاجاسکااس منصوبے کیلئے ہم نے فنڈز مختص کئے تھے وہ رکھے ہوئے ہیں سیلاب کے بعد لوگوں کی مشکلات بڑھ گئی ہے 21کروڑ کی لاگت سے کام چل رہاہے کوشش ہے کہ جلد اس منصوبے پر کام شروع کیاجاسکے تاکہ لوگوں میں ہمارے خلاف جو مہم جوئی ہورہی ہے وہ ختم ہوسکے۔