بلو چستان کے مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش اور سال 2023 کی پہلی برف باری کا سلسلہ شروع

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان کے مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش اور برف باری کا سلسلہ جا ری، زیا رت میں 0.4سنٹی میٹر برف باری ریکارڈ کی گئی۔تفصیلات کے مطابق اتوار کو وادی زیارت میں سال 2023کی پہلی برف باری کا سلسلہ شروع ہو گیا، زیارت کے ساتھ ساتھ چمن، شیلہ باغ، بر شور، کا ریزات، خانوزئی سمیت دیگر علاقوں میں بھی ہلکی برف باری کا سلسلہ جا ری رہا، بر ف باری کے بعد سیا حوں نے زیارت کا رخ کر لیا دوسری جا نب کوئٹہ،چمن،پشین، شیلہ باغ، خواجہ عمران، بوستان، سر انان، جنگل پیر علی زئی،خانوزئی، کا ریزات، تو بہ کاکڑی،ژوب اور قلعہ سیف اللہ وقفے وقفے سے بارش کاسلسلہ بھی جا ری رہا، جس کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زیارت میں 0.4سنٹی میٹر بر ف، چمن میں 6.2 ملی میٹر،قلعہ عبد اللہ میں 5.2،پشین میں 3.5،کوئٹہ میں 0.6،مستونگ اور نو شکی میں 0.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات نے آج (پیر) کو صوبہ کے مختلف اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے