ہمارے نوجوان ملک کا مستقبل ہے،بابر یوسفزئی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوآرڈینیٹر وزیر اعلی بلوچستان بابر یوسفزئی نے گزشتہ روز نمل یونیورسٹی کوئٹہ میں تقریب طالبعلموں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے نوجوان ملک کا مستقبل ہے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لئے صوبائی حکومت پوری طرح معاونت اور سپورٹ کریں گی وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے نوجوانوں کو بھرپور تعاون اور مدد فراہم کرنے کا کہاہے ان کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان ملک کی آئین و قانون میں رہتے ہوئے ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے ماضی میں نوجوانوں کو بھلا پھسلا کر ملک کے خلاف استعمال کیا گیا ہماری پوری ایک نسل دشمن کے اوچھے ہتھکنڈوں کا شکارہھوئی لیکن الحمد اللہ آج بلوچستان کا نوجوان تعلیم یافتہ و شعور یافتہ ہے آج کا نوجوان ملک و قوم سے محبت کرنے والا اور محب وطن ہے انشا اللہ یہی نوجوان کل ملک کی قیادت سنبھالیں گے بابر یوسفزئی کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے سیکورٹی اداروں نے ملک و قوم کے لئے بے انتہا قربانیاں دی ہیں افواج پاکستان ا کے سینئیر افسران و نوجوانوں نے ملک کے خاطر جام شہادت نوش کیا پوری قوم کو اپنے شہدا پر فخر ہے آپ جیسے نوجوان ہی ملک کی سلامتی و بہتری کے لئے افواج پاکستان اور دیگر سیکورٹی اداروں کی طاقت ہے آج کا نوجوان اپنے حق کے لئے اور جھوٹ اور سچ میں تم ہر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے نوجوان کسی کے بہکاوے میں نہیں آئیں اور ملکی ترقی میں اپنا حصہ ڈالتے رہے آخر میں انہوں نے تقریری مقابلے میں پوزیشن لینے والے طالبعلموں میں انعامات اور اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔