ہماری بھر پور کوشش ہے کہ ہم یہاں کے لوگوں کی خدمات کو اپنا شعار بنائیں ، حمزہ شفقات

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی سیکرٹری اطلاعات حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ صوبے میں سیلاب متاثرین سمیت یہاں کے لوگوں کو علاج و معالجے کی تمام تر سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔یہ بات انہوں نے ہنہ اوڑک میں لائف لائن ویلفیئر فاؤنڈیشن PPHIہیلپنگ ہینڈز اور کوئٹہ آن لائن کے زیر اعتمام منعقدہ فری میڈیکل کیمپ کے دورے کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر شیر زمان مندوخیل،ڈاکٹر محمد یونس، پروفیسر محمد اعظم بنگلزئی،ڈاکٹر سعدیہ اور ڈکٹر نجم بھی موجود تھیں۔اس موقع پر صوبائی سیکریٹری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میڈیکل کیمپ کے انعقاد سے یہاں کے لوگوں کو بہترین علاج و معالجے کے سہولیات فراہم کی گئی۔ ہماری بھر پور کوشش ہے اس طرح کے مزید میڈیکل کیمپ کا انعقاد کر کے یہاں کے لوگوں کے مسائل حل کریں۔انہوں نے کہا ہم دیگر صوبوں کے تنظیموں کو مدعو کرتے ہے کہ وہ اکر صوبے میں فری میڈیکل کیمپ قائم کر کے یہاں کے لوگوں کی داد رسی کریں۔انہوں نے کہا ہماری بھر پور کوشش ہے کہ ہم یہاں کے لوگوں کی خدمات کو اپنا شعار بنائیں۔ اور انہیں تمام تر سہولیات فراہم کریں۔ آخر میں صوبائی سیکریٹری اطلاعات حمزہ شفقات نے لوگوں کا شکر یہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے