کراچی میں افغان کڈوال کی نا روا گرفتاری انسانیت سوز اقدام ہے،نصر اللہ زیرے

کوئٹہ/اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر و ممبر صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے نے گزشتہ روز اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ سے ایک تفصیلی ملاقات کی جس میں مختلف سیاسی امور سمیت ملک کے مسائل بالخصوص صوبہ سندھ کراچی میں قید افغان کڈوال عوام جس میں خواتین،بچیاں،بچے اور مرد شامل ہیں کی ناروا گرفتاریوں شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے انسانیت سوز قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان اور سندھ کی صوبائی حکومت فی الفور گرفتار تمام لوگوں عوام کو رہا کریں کیونکہ یہ بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔جبکہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناللہ نے یقین دہانی کرائی کہ وہ سندھ حکومت سے رابطہ کرکے گرفتار کڈوال عوام کی رہائی کے لئے اپنا کردار ادا کرینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے