وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں گندم،آٹے کے بحران،زخیرہ اندوزوں اور گرانفروشوں کے خلاف کاروائیوں کے جائزہ کیلئے مانٹرنگ ڈیسک قائم
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں گندم،آٹے کے بحران،زخیرہ اندوزوں اور گرانفروشوں کے خلاف کاروائیوں کے جائزہ کے لئے مانٹرنگ ڈیسک قائم کر دیا۔تفصیلات کے مطابق بلو چستان میں گندم، آٹے کے بحران،زخیرہ اندوزوں اور گرانفروشوں کے خلاف کاروائیوں کے جائزہ کے لئے وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں مانٹرنگ ڈیسک قائم کر دیا،ایڈیشنل سیکرٹری کیپٹن(ر) جمیل بلوچ کوڈیسک انچارج تعینات کر دیا گیا۔ڈیسک روزانہ کی بنیاد پر گندم زخیرہ اندوزوں اور گرانفروشوں کے خلاف جاری کاروائیوں کی رپورٹ مرتب کرکے وزیراعلیٰ کو پیش کریگا۔ وزیر اعلیٰ میر عبد القدوس بزنجو نے کمشنروں اور ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت کی کہ گندم زخیرہ اندوزوں اور گرانفروشوں کے خلاف کی جانے والی کاروائیوں کی رپورٹ مانیٹرنگ ڈیسک کو ارسال کی جائے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو نے محکمہ خوراک کو ہدایت کی کہ گندم اور آٹے کے بحران سے موثر طور پر نمٹا جائے سرحدی اضلاع کی انتظامیہ گندم اور آٹے کی بیرون ملک سمگلنگ کی روک تھام یقینی بنائے۔انہوں نے کہاکہ گندم اور آٹا زخیرہ کرنے اور مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لائی جائے زخیرہ اندوزی کے زریعہ مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کی جائے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبدالقدو س بزنجو نے صوبائی وزیر خوراک و خزانہ زمرک خان اچکزئی کا رابطہ کر کے گندم اور آٹے کی کمی سے عوام کو درپیش مسائل اور بحران کے حل سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔میر عبد القدوس بزنجو نے کہا کہ عوام گندم اور آٹے کی عدم دستیابی سے مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔ صوبائی وزیر خوراک و خزانہ زمرک خان اچکزئی نے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ محکمہ خوراک کی ٹیمیں بھی مارکیٹ میں گندم اور آٹے کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیں گی، بات چیت میں فیصلہ کیا گیا کہ پاسکو اور پنجاب سے فوری طور پر گندم کے حصول کے لئے کوشش کی جائے گی۔