میرپورخاص، سستے آٹے کی خریداری کے دوران بھگدڑ سے ایک شخص جاں بحق

میرپورخاص (ڈیلی گرین گوادر) میرپورخاص میں سستے آٹے کی خریداری کے دوران بھگدڑ مچنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔مالہی کالونی کا 40 سالہ مزدور ہرسنگھ کولہی گلستان بلدیہ میں ضلع انتظامیہ کہ جانب سے قاٸم سستا آٹے کے اسٹال پر آٹا لینے کیلئے پہنچا جہاں پر رش کی باعث ہلڑ بازی اور دھکم پیل کی وجہ سے دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگیا۔

واقعے کے خلاف ورثا نے میرپورخاص حیدرآباد روڈ پر لاش رکھ کر احتجاج کیا اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح ہے کہ پاکستان میں اس وقت آٹے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے اور جنوری کے 5 دنوں میں آٹے اور گندم کی قیمت میں 30 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے۔

کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں ایک کلو آٹا 160 روپے تک فروخت کیا جارہا ہے جس نے شہریوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔سستے آٹے کے حصول کیلئے عوام سڑکوں پر دربدر ہو رہے ہیں، سندھ حکومت کی جانب سے سستا آٹا اسٹال لگائے جارہے ہیں لیکن جب کسی مقام پر سستا آٹا فروخت کیا جاتا ہے تو عوام ٹوٹ پڑتے ہیں اور ایک دوسرے سے ہاتھا پائی کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے