مستونگ میں پرائس کنٹرول کمیٹی کو فوری طور پر فعال کیا جائے، عوامی حلقوں کا مطالبہ

مستونگ(ڈیلی گرین گوادر)مستونگ شہر میں مہنگائی بے لگام کسی چیز کی قیمتوں میں اعتدال نہیں، غریب عوام کی چیخیں نکل گئیں، پرائس کنٹرول کمیٹی مکمل طور پر غیر فعال اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ، ملاوٹ شدہ دودھ دہی کے فروخت بھی جاری۔رپورٹ کے مطابق پرائس کنٹرول کمیٹی غیر فعال ہونے اور چیک اینڈ بیلنس کا نظام نہ ہونے سے مستونگ شہر میں اشیاء خوردونوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنی لگی ہے۔دکاندار من مانی قیمتیں وصول کرتے ہوئے غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے ہیں۔ اور بلا و خطر زائد قیمت پر اشیاء خوردنوش کی فروخت بھی عروج پر ہے۔ جبکہ دودھ دہی شاپس اور تندورز پر پاوڈر اور دیگر مضہر صحت کیمیکلز کی ملاوٹ شدہ دودھ دہی کی فروخت بھی جاری۔جس سے مختلف قسم کی بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ ہیں۔شہر میں سبزی، فروٹ،گوشت، بسکٹ سمیت کسی بھی اشیاء کی سرکاری نرخ نامہ کے مطابق فروخت نہیں ہورہی ہے۔ہر ایک نے اپنی من پسند ریٹ لگا کر لوگوں کو لوٹنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے ہیں۔ جبکہ منافع خوروں سے پوچھنے والا کوئی نہیں ہے۔انتظامیہ نے مستونگ کے عوام کو مکمل طور پر گرانفروشوں اور زخیرہ اندوزوں کے حوالے کردیاہے۔ جس کے باعث مستونگ کے غریب عوام خود ساختہ مہنگائی کے ہاتھوں سخت مسائل و مشکلات کا شکار ہیں اور کسی مسیحا کے منتظر ہیں۔مستونگ کے عوامی حلقوں نے پرائس کنٹرول کمیٹی کی غیرفعالیت پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ پرائس کنٹرول کمیٹی غیر فعال ہونے کی وجہ سے عوام کو گرانفروشوں و زخیرہ اندوزوں اور غیرمعیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کے حوالے کیاگیاہے۔انہوں نے وزیراعلی بلوچستان، کمشنر قلات ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر مستونگ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے کہ مستونگ میں پرائس کنٹرول کمیٹی کو فوری طور پر فعال بنائیں تاکہ مستونگ کے غریب اور متوسط طبقے کے عوام کو اس خود ساختہ اور کمر توڑ مہنگائی سے کچھ نہ کچھ حد تک ریلیف مل سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے