مذہب اور قومیت کے نام پر سیاست کرنے والی جماعتیں گروی مفادات کی وجہ سے زوال پذیر ہو رہی ہیں، روزی خان کاکڑ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری لالا روزی خان کاکڑ نے کہا ہے کہ صوبے میں مذہب اور قومیت کے نام پر سیاست کرنے والی جماعتیں گروی مفادات کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوکر زوال پذیر ہو رہی ہیں،پاکستان پیپلز پارٹی فیڈریشن کی سیاست کرنے والی جماعتوں میں طویل سیاسی جدوجہد اور قربانیوں کی لازوال تاریخ رکھنے والی جماعت کے طور اپنی پہچان رکھتی ہیں۔یہ بات انہوں نے ہفتہ کو قبائلی و سیاسی رہنما سردار حنیف خان موسیٰ خیل کی قیادت میں ملاقات کرنے والے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر صوبائی فنانس سیکرٹری ملک حمید کاکڑ، آفس سیکرٹری اختر بلوچ، ڈپٹی میڈیا کوآرڈینیٹر اختر شاہ مندوخیل، صوبائی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن داود شاہ، لورالائی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری عبدالغفور جعفر، وئٹہ ڈویژن کے سنیئر نائب صدر جبار خلجی، ڈسٹرکٹ موسی خیل کے صدر خان ظاہر خان موسی خیل، پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے صوبائی صدر عین الدین کاکڑ، ڈسٹرکٹ موسی خیل کے جنرل سیکرٹری میر عجب خان موسی خیل، پیپلز یوتھ کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات اسماعیل حقیار، فنانس سیکرٹری حفیظ شاہوانی، عصمت اللہ کاکڑ اور دیگر ساتھی بھی موجود تھے۔صوبائی جنرل سیکرٹری لالا روزی خان کاکڑ نے وفد کو صوبائی سیکرٹریٹ آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے سردار حنیف موسی خیل کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صوبائی قیادت کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی۔ روزی خان کاکڑ نے کہا کہ صوبے میں مذہب اور قوم کے نام پر سیاست کرنے والی جماعتیں گروی مفادات کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ھوکر زوال پذیر ہو رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی فیڈریشن کی سیاست کرنے والی جماعتوں میں طویل سیاسی جدوجہد اور قربانیوں کی لازوال تاریخ رکھنے والی جماعت کے طور اپنی پہچان رکھتی ہیں۔ انہوں کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی پاکستان مزدوروں، محنت کشوں, کسانوں اور پسے ہوئے مظلوم طبقات کی نمائندگی کرنے والی واحد جماعت ہے۔ مختلف ناموں پر سیاست کرنے والی پارٹیاں عوامی مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئے۔ واحد پاکستان پیپلز پارٹی عوامی مسائل حل کرنے کی صلاحیت اور مکمل پروگرام کے ساتھ ملک میں سنجیدہ سیاست کرنے کیلئے سرگرم عمل ہے۔ اس موقع پر سیاسی و قبائلی رہنماء سردار حنیف موسی خیل نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت پر صوبائی جنرل سیکرٹری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے قبیلے اور سیاسی دوستوں سے مشاورت مکمل کرکے بہت جلد مثبت جواب سے آگاہ کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے