فیصل آباد، باراتیوں کی گاڑیاں حادثے کا شکار، 5 افراد جاں بحق

فیصل آباد (ڈیلی گرین گوادر) فیصل آباد میں ڈجکوٹ گوجرہ روڈ پر باراتیوں کی گاڑیاں حادثے کا شکار ہوگئیں، 5 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق باراتیوں کی 2 گاڑیاں سامنے سے آنے والی گاڑی سے ٹکرائیں، بارات بڈالہ سے گوجرہ جا رہی تھی۔ حادثہ لہریاں اسٹاپ کے قریب پیش آیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹریفک حادثے میں 5 قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا، جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا، حادثے کی رپورٹ طلب کر لی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے