عمران خان کی حکومت کے بعد ان کے سیاست ختم کرنے کا وقت آگیا ہے،حافظ حمد اللہ

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)سینئر رہنماء جمعیت علماء اسلام (ف) و ترجمان پی ڈی ایم سینیٹر حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ لازمی لینا ہوگا عمران خان خیبر پختونخوا اسمبلی کیوں تحلیل نہیں کرتے عمران خان کی حکومت تو ختم ہوگئی اب ان کی سیاست ختم کرنے کا وقت آگیا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان وہ وقت ختم ہوگیا جب وہ ڈنڈے اور ہتھوڑے سے حکومت چلاتے تھے عمران خان خیبر پختونخوا بھی نہیں توڑ تے نہ ہی قومی اسمبلی میں واپس آتے ہیں اور تحریک انصاف کے درمیان فاصلے بھی آجائیں گے لاہور ہائیکورٹ کی ہدایت کے مطابق پرویز الٰہی اعتماد کا ووٹ لیں راہ فرار اختیار نے کا کیا مقصد ہے بہت جلد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا پی ڈی ایم اتحادی حکومت تمام تر فیصلے متفقہ باہمی صلاح ومشورے کے ساتھ کرتی ہے اور ہر لحاظ سے متحد ونا قابل تسخیر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے