بلوچستان پروفیسرز،لیکچرارز ایسو سی ایشن کے مطالبات کی مکمل حمایت کرتے ہیں،جمہوری وطن پارٹی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی پریس ریلیز میں بلوچستان پروفیسرز،لیکچرارز ایسوسی ایشن کی مطالبات کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین پروفیسر اور بی پی ایل اے کی قیادت کی انتقامی بنیادوں پر تبادلے افسوس ناک عمل ہے۔احتجاج کرنا ہر فرد کا آئینی حق ہے۔پروفیسرز لیکچرز ایسوسی ایشن کوپرموشن اور ٹایم سکیل کی منظوری فوری طور پر دیا جائے۔کیونکہ ان قوموں نے ترقی کی ہے جس نے استاد کو عزت دی ہو۔پارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ انتقامی تبادلے فوری طور پر منسوخ کریں۔جمہوری وطن پارٹی ہر فورم پر بی پی ایل کی حمایت جاری رکھے گی۔