آپ لوگوں کو سمجھ نہیں آتی کہ ہم نے پی ڈی ایم کے ساتھ نہیں ملنا : مونس الہیٰ
وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کے بیٹے مونس الہیٰ نے دعویٰ کیا ہے کہ کل میرے دوست کو میرےدوست کو لاہور سے اٹھا لیاگیا ہے۔مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہیٰ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ کل میرے ایک دوست کو کچھ لوگوں نے لاہور سے 2 گاڑیوں میں اٹھا لیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے والے قسمیں کھاتے ہیں انہوں نے نہیں اٹھایا۔کچھ دن بعد اسے ایف آئی اے پہنچایا جائے گا اور مجبور کیا جائے گا کہ پرچہ دو۔انہوں نے مزید لکھا ہے کہ آپ لوگوں کو سمجھ نہیں آتی کہ ہم نے پی ڈی ایم کے ساتھ نہیں ملنا۔ مونس الہیٰ نے اپنی ٹویٹ میں واقعے سے متعلق سی سی ٹی وی فوٹیج بھی شیئر کی ۔