ہم ترقی فاؤنڈیشن کے ساتھ نامناسب رویہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،حاجی میر غلام دستگیر بادینی
نوشکی (ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام کے رہنما سابق صوبائی وزیر حاجی میر غلام دستگیر بادینی نے کہا ہے کہ نوشکی انتظامیہ علاقے میں عوامی مفادات پر چند بااثر افراد کی سیاسی مفادات کو ترجیح دیتے ہوئے ہزاروں غریب گھرانوں کے منہ سے نوالہ چھیننے کی سبب بن رہی ہیں۔ یہ بات انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع نوشکی میں ترقی فاؤنڈیشن نے 3100 خاندانوں کی سروے کی ہیں جن کو مذکورہ این جی او کے زریعے مالی معاونت کی جانی تھی مگر افسوس کہ ضلعی انتظامیہ چند لوگوں کے کہنے پر ترقی فاؤنڈیشن کے حکام کو مجبور کیے ہوئے ہیں کہ وہ اپنی 86 کروڑ کی غریب پرور پراجیکٹ کو نوشکی سے شفٹ کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں انہوں نے کہا کہ مفاد عامہ کے لئے کام کرنے والے غیر سرکاری تنظیموں کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے اور انھیں اپنی پالیسیوں پر چلنے کے لیے مجبور کرنے والے نہ ہی نوشکی اور نہ ہی نوشکی کے غریب عوام کے خیرخواہ ہوسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے کے امدادی سامان غبن کرکے سیلاب متاثرین کو مایوس اور بیسہارہ چھوڑنے والوں کی بھوکے نظریں اب غیرسرکاری تنظیموں کی امدادی فنڈز پر ہیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اور اعلیٰ حکام نوشکی انتظامیہ اور انکی سیاسی سرپرستوں کے عوام دشمن اور غریب دشمن رویہ کا فوری نوٹس لیں اور ترقی فاؤنڈیشن کے امدادی پراجیکٹ سے نوشکی کے مستحق غریب خاندانوں کو مستفید ہونے کے لیے اقدامات کریں نوشکی انتظامیہ نے رویہ تبدیل نہیں کی تو کوئی بھی غیرسرکاری تنظیم ضلع نوشکی میں کام کرنے کی خواہش نہیں کر سکے گا جس سے ضلع نوشکی کی نہ صرف بدنامی ہوگی بلکہ نوشکی کے عوام ان پراجیکٹس سے ہمیشہ کے لئے محروم ہوں گے انہوں نے کہا کہ ہم ترقی فاؤنڈیشن کے ساتھ نامناسب رویہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔