کوئٹہ،پولیس کی مختلف کاروائیوں میں 24 ملزمان گرفتار،اسلحہ و منشیات بر آمد
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں پولیس کی مختلف کاروائیوں میں 24 ملزمان گرفتار،اسلحہ و منشیات بر آمد کر لی گئیں۔ پو لیس کے مطابق ڈی آئی جی پو لیس کوئٹہ اظفر مہیسر اور ایس ایس پی آپریشن عبد الحق عمرانی کی ہدایت پر پو لیس تھانہ خروٹ آبادنے کاروائی کر تے ہوئے مقدمہ نمبر 21/2020بجرم 392 ت پ میں اشتہاری ملزم دین محمد ولد محمد حسین کو گر فتار کر کے2000گرام چرس بر آمد اور مقدمہ نمبر 116/2020بجرم 324ق د 353-186-147-148-149 ت پ میں مفرور ملزم تیمور شاہ عرف شفیق کو گرفتارکرلیا۔ پو لیس کے مطابق پو لیس تھانہ خروٹ آبادنے مقدمہ نمبر48/2022بجرم 324ق د 147-148-149ت پ،مقدمہ نمبر 2022/100بجرم 337/H2ق د 506/Bت پ،مقدمہ نمبر 138/2022 بجرم 394ت پ تھانہ خروٹ آباداورمقدمہ نمبر 2022/130بجرم 399-400-401ت پ میں تھانہ صدرکے اشتہاری ملزم عزیز اللہ عرف سیدکو کو گرفتار کر کے قبضہ سے 30بور پستول 5زندہ روند برآمدکر کے ملزم کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لئے۔ پو لیس کے مطابق پو لیس تھانہ امیر محمددستی نے کاروائی کر تے ہوئے منشیات فروش ملزم جمال شاہوانی کو گرفتار کرکے قبضہ سے 2000گرام چرس برآمد، غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور ہوائی فائرنگ کرنے پر ملزم قیوم رئیسانی کو گرفتار کرکے ایک پستول بر آمد کر لی، پو لیس نے موٹر سائیکل چور ملزم رحیم بخش بنگلزئی کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے چور ی شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لی۔ پو لیس کے مطابق پو لیس تھانہ صدر نے کاروائی کر تے ہوئے مقدمہ نمبر 22/140 بجر م 337AD-34 ت پ مفرور ملزم شاہ محمد عرف شاہو، مقدمہ نمبر 22/188 بجرم 302 ق د میں قتل میں ملوث ملزم عبدالجبار ولد غلام فاروق کو گرفتار جبکہ ناجائز اسلحہ رکھنے کے خلا ف کاروائی میں ملزم محمد اختر مینگل کے قبضہ سے پستول بمعہ 3 زندہ کارتوس برآمد کر لئے گئے، پو لیس کے مطابق پو لیس تھانہ صدر نے کاروائی کر تے ہوئے ملزم زبیع اللہ مینگل کے قبضہ سے 30 بور پستول بمعہ 2 زندہ کارتوس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدامات در ج کر لئے۔ پو لیس کے مطابق پو لیس نے اس کے علاوہ صدر سرکل میں منشیات کے عادی افراد اور بغیر نمبر پلیٹ موٹرسائیکلوں کے خلاف کاروائی کر تے ہوئے گزشتہ 2 دنوں میں 20 منشیات کے عادی افراد کو کو ری ہیبلیٹیشن سینٹر منتقل کر دیا جبکہ 56 بغیر نمبر پلیٹ و بغیر کاغذات موٹرسائیکل زیر دفعہ 550ض ف بند کر دی گئیں، مزید کاروائی جا ری ہے۔