وزیراعلیٰ بلوچستان نے صوبے کے دوردراز اضلاع میں خدمات سر انجام دینے والے اساتذہ کیلئے ہارڈ ایریا الاؤنس کی منظوری دے دی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے صوبے کے دوردراز اضلاع میں خدمات سر انجام دینے والے اساتذہ کے لئے ہارڈ ایریا الاؤنس کی منظوری دے دی۔ جمعہ کو وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے محکمہ تعلیم کی جانب سے ارسال سمری کی منظوری دے دی۔ان اضلاع میں آواران، واشک، کوہلو، موسیٰ خیل، شیرانی، ڈیرہ بگٹی، اور صحبت پور شامل ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان نے اپنے دروہ آواران کے دوران ان اساتذہ کے لئے ہارڈ شپ الاؤنس کا اعلان کیا تھا،صوبے کے پسماندہ اضلاع میں تعلیم کے شعبے کی بہتری کیلئے ہارڈ ایریا الاؤنس دینے کا فیصلہ کیاگیا ہارڈ ایریا الاؤنس کا مقصد ان اضلاع میں فرائض کی انجام دہی کے لئے اساتذہ کی حوصلہ افزائی کرنا ہے بی پی ایس 9 تا 15 کے ٹیچنگ اسٹاف کو 5000 روپے ماہانہ، بی پی ایس 17 کے ٹیچنگ اسٹاف کو 10000 روپے ماہانہ الاؤنس ملے گا، ہیڈ ماسٹر، ہیڈ مسٹریس اور پرنسپل کو 15000 روپے ہزار ماہانہ اور ضلعی فیلڈ ایجوکیشن آفیسرز میل فی میل کو 25000 ماہانہ الاؤنس دیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے