وزیراعظم کو آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کا فون، مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کےعزم کا اعادہ

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعظم شہباز شریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) کرسٹالینا جارجیوا کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں انہوں نے سیلاب متاثرین کی مدد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

پی ایم ہاؤس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ایم ڈی آئی ایم ایف نے سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہری ہمدردی اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔گفتگو میں وزیراعظم نے ایم ڈی آئی ایم ایف کو جنیوا میں موسمیاتی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف بورڈ کے اجلاس 9 اور 10 جنوری کو طے ہیں، جس کی وجہ سےمنیجنگ ڈائریکٹر عالمی موسمیاتی کانفرنس میں آن لائن شامل ہو سکیں گی۔ وزیراعظم نے گفتگو میں یقین دہانی کرائی کہ پاکستان آئی ایم ایف کے جاری پروگرام کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔وزیراعظم نے پاکستان کو درپیش چیلنجز کو سمجھنے اور ہمدردی کے لیے ایم ڈی آئی ایم ایف کا شکریہ بھی ادا کیا۔

xاسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعظم شہباز شریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) کرسٹالینا جارجیوا کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں انہوں نے سیلاب متاثرین کی مدد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

پی ایم ہاؤس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ایم ڈی آئی ایم ایف نے سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہری ہمدردی اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔گفتگو میں وزیراعظم نے ایم ڈی آئی ایم ایف کو جنیوا میں موسمیاتی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف بورڈ کے اجلاس 9 اور 10 جنوری کو طے ہیں، جس کی وجہ سےمنیجنگ ڈائریکٹر عالمی موسمیاتی کانفرنس میں آن لائن شامل ہو سکیں گی۔ وزیراعظم نے گفتگو میں یقین دہانی کرائی کہ پاکستان آئی ایم ایف کے جاری پروگرام کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔وزیراعظم نے پاکستان کو درپیش چیلنجز کو سمجھنے اور ہمدردی کے لیے ایم ڈی آئی ایم ایف کا شکریہ بھی ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے