میر اسراراللہ زہری سے سردار جلیل سمالانی کی ملاقات،موجودہ سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال
خضدار (ڈیلی گرین گوادر)بی این پی عوامی کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر میر اسراراللہ زہری سے سردار جلیل سمالانی نے جمعہ کو کراچی میں انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی ملاقات میں موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا میر اسراراللہ خان زہری نے کہا کہ ہم جمہوریت اور سیاست کے قائل ہیں ہماری جماعت نے ہمیشہ بلوچستان کے ساحل وسائل کی تحفظ کی بات کی ہے بلوچستان ہمیں عزیز ہے بلوچستان کے ساحل وسائل کی حفاظت اور بلوچستان کے عوام کی خدمت بلا رنگ ونسل ہم پر فرض ہے-قبائلی و سیاسی رہنما سردار عبدالجلیل سمالانی نے کہا کے میر اسراراللہ خان زہری ایک مخلص اور نڈر لیڈر ہیں انکی خدمات بلوچستان کے لیے بے شمار پیں ہمیشہ سے انہوں نے غریب اور متوسط طبقے کے عوام کو گلے سے لگایا ہما وقت بلوچستان کے حقوق کی پرچار کرتے ہیں انہوں نے اپنے دور اقتدار میں غریب عوام کو کبھی بھی مایوس نہیں کیا-اس موقع پر نال کے سیاسی و قبائلی رہنما عطا اللہ محمد حسنی شاہ فیصل عبدالرحمن زہری سمیت دیگر موجود تھے۔