عبداللہ شاہوانی نے ملکی سطح کے رپورٹنگ مقابلہ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرکے بلوچستان کے عوام اور صحافت کو عزت بخشی ہے،نواب زہری

کراچی (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سینئر رہنماء چیف آف جھالاوان سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے اپنے ایک پیغام میں خضدار کے سینئر اور نامور قلمکار سابق صدر پریس کلب خضدار عبداللہ شاہوانی کو اعلیٰ صحافتی ایوارڈ حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے صحافتی میدان میں انکی کامیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔انہوں نے کہاہے کہ خضدار کے صحافی برادری کسی بھی میدان میں پیچھے نہیں ہیں عبداللہ شاہوانی ایک بہترین لکھاری ہے جو کہ ملکی سطح کے ایک بڑے رپورٹنگ مقابلہ میں اپنے قلم کے بہتر استعمال سے ٹاپ پوزیشن حاصل کرکے بلوچستان کے عوام اور صحافت کو عزت بخشی عبداللہ شاہوانی کا ایوارڈ جیتنا نہ صرف پریس کلب خضدار کے لئے بلکہ پورے بلوچستان کے لئے کسی بھی اعزاز سے کم نہیں نوجوان صحافی نے یہ ثابت کردیا،خضدارکے نوجوانوں میں خداداد صلاحیتوں کی کمی نہیں ہے جھالاوان ایک مردم خیز سرزمیں ہے یہاں کے نوجوانوں نے ہرمیدان میں علاقہ کا نام روشن کیاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے