سجاول کے سمندری مقام پر کشتی ڈوبنے سے چار ماہی گیر لاپتہ

کراچی(ڈیلی گرین گوادر)سمندر میں تیز ہواوں کے سبب طغیانی کے نتیجے میں جاتی میں ماہی گیرکشتی ڈوب گئی جس کے بعد سے چار مچھیرے لاپتہ ہیں۔ترجمان کوسٹل میڈیا سینٹر کمال شاہ کے مطابق کشتی ڈوبنے کا واقعہ جمعرات اورجمعے کی درمیانی شب پیش آیا، جس کے دوران ضلع سجاول میں جاتی کے مقام پرسرکریک میں ماہی گیروں کی کشتی تندوتیز ہواؤں کے سبب الٹ گئی۔

کمال شاہ کے مطابق ڈوبنے والی کشتی پرسوارعملہ کھلے سمندرمیں مچھلی کا شکار کر رہا تھا، حادثے کے بعد ایک ماہی گیر اپنی جان بچا کر سجاول پہنچ گیا تاہم 4ماہی گیرتاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے