دشت گوران میں میر قمبر خان مینگل نے لانگو اور مینگل قبائل کے درمیان جھگڑے کا تصفیہ کردیا

قلات(ڈیلی گرین گوادر)دشت گوران میں میر قمبر خان مینگل نے لانگو اور مینگل قبائل کے درمیان جھگڑے کا فیصلہ کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق قلات دشت گوران میں مینگل اور لانگو قبائل کے مابین کچھ عرصہ پہلے ایک جھگڑا ہوا تھا۔ آج خلق مینگل دشت گوران میں مینگل قبائل کے سرخیل رہنما میر قمبر خان مینگل میر سیعد جان لانگو اور ایم پی سے اختر حسین لانگو نے دونوں فریقوں کے مابین اس جھگڑے کا فیصلے کر دیا اور انہیں ہمیشہ کے لیے شیر شکر کر دیا۔ اس موقع پر میر پسند خان مینگل اور سردار بالاچ خان مینگل بھی موجود تھے اور دونوں قبائل کے افراد بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے