حکومت کی جانب سے گوادر کے پرامن عوامی جدوجہد کو بزور طاقت دبایا گیا،بلوچستان بارکونسل
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئرمین امان اللہ کاکڑ، چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی قاسم علی گاجزئی،ممبر بار کونسل راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ نے حق دو تحریک کے رہنما حسین واڈیلا اور ان کے ساتھیوں کے ساتھ ملاقات کی۔ بلوچستان بار کونسل کے رہنماؤں نے حق دو تحریک پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج اور تشدد اور گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ خواتین بچوں پر تشدد کی گئی سینکڑوں لوگوں کو پابند سلاسل کیا گیا درجنوں ایف آئی آر درج کی گئیں جو کہ قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہا کہ گوادر میں صوبائی حکومت نے لوگوں کو بنیادی حقوق کی پامالی کئی کسی بھی شہری پر غیر قانونی تشدد گرفتاریاں انسانی حقوق کی پامالیاں کی گئیں اور دوکانداروں کوہراساں کیا گیا شہر میں کرفیو کا سماں ہے بلوچستان بھر کے فورسسز کو گودار میں تعینات کیا گیا ڈپٹی کمشنر گوادر اور تربت نے 3 ایم پی او کا غیر قانونی استعمال کرکے سینکڑوں لوگوں کو پابند سلاسل کیا۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان بار کونسل اس مشکل گھڑی میں گوادر کے عوام کے ساتھ ہے بیان میں مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر گوادر کے عوام کے تمام جائز مطالبات کو تسلیم کرے غیر قانونی ٹالریننگ کا خاتمہ کرے تمام گرفتار لوگوں کو رہا کیا جائے پرامن ہڑتال پر تشدد کرنے والے اہلکاروں کے خلاف فوری کاروائی کی جائے۔