ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے ہسپتال کے تمام عملے کو ڈیوٹی کا مزید پابند بنایا جائے ، ڈپٹی کمشنر زیارت

زیارت (ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر زیارت شبیر احمد بادینی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال زیارت کا اچانک دورہ کیا دورے کے دوران انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا ڈپٹی کمشنر زیارت نے ملازمین کی حاضری رجسٹر بھی چیک کیا اس موقع پر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر عرفان الدین نے ڈپٹی کمشنر زیارت کو ہسپتال کے بارے میں بریفنگ بھی دی۔ڈپٹی کمشنر زیارت شبیر احمد بادینی نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے ہسپتال کے تمام عملے کو ڈیوٹی کا مزید پابند بنایا جائے اپنی ڈیوٹی اور فرائض منصبی میں غفلت کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے،ڈاکٹرز قوم کے مسیحا بن کر اپنے جائے تعیناتی پر موجود رہیں اور غریب اور لاچار مریضوں کے علاج معالجہ کرائیں تاکہ عوام کو کسی قسم کی مشکلات پیش نہ آئے انہوں نے کہا صحت کا شعبہ ایک اہم شعبہ ہے اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہاکہ ضلع زیارت کے عوام کے صحت کے حوالے سے تمام مشکلات کو دور کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے