گیس انتظامیہ عوام کے حالات پر رحم کریں پریشر کی بہتری کے لئے کردار ادا کریں، مولانا عبدالغفور حیدری
قلات (ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ گیس انتظامیہ عوام کے حالات پر رحم کریں پریشر کی بہتری کے لئے کردار ادا کریں،قلات میں خون جما دینے ولی سردی نے ہر شے جما دی ریکارڈ سردی سے ہر شعبہ ہائے زندگی اجیران ہوگئے،گیس پریشر غائب، قلات مستونگ سخت سردی کے لپیٹ میں ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے بعض اضلاع بشمول ضلع قلات مستونگ سختی سردی کے لپیٹ میں ہے کء بار سینٹ اسمبلی میں گیس انتظامیہ کو گیس پریشر کی بھتری کے لیے متوجہ کرایا لیکن گیس انتظامیہ طفیل تسلی کے علاوہ گیس پریشر کی بہتری کے لیے کوئی خاطر خواہ کردار ادا نہیں کیا جی ایم گیس کو آگاہ کرونگا بلوچستان معدنیات سے مالا مال صوبہ ہے وفاق کو چاہیے کہ بلوچستان کے ترقیاتی کیلئے اہم کردار ادا کریں یہاں کے نو جوانوں کو روزگار اور عوام کو سہولیات فراہم کریں انہوں نے کہا کہ سابق حکومت نے اپنے دور اقتدار میں ملکی معیشت کو تباہ ملک کو کمزور اور ملک میں سیاسی بداخلاقی کے کلچر کو فروغ دیا آج اپنے کیے ہوئے کرتوت کے انجام بھگت رہے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا مستقبل جمعیت علماء اسلام کے سپوتوں کا ہوگا نامور شخصیات کی شمولیت سے جمعیت علماء اسلام بڑی قوت بن چکا ہے مزید بلوچستان کے قد آور شخصیات جمعیت علمائے اسلام میں شامل ہونے کے لیے رابط میں ہے