کنٹینر سے عمران خان کے گارڈ کی گولی معظم کو لگی، راناثنا اللہ
وزیر داخلہ راناثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو گولی نہیں لگی یہ دو ماہ سے ڈرامہ کر رہے ہیں۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گولی لگنے سے فریکچر نہ ہو تو دو ہفتے میں زخم ٹھیک ہو جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر آباد حملے کی تحقیقات کیلئے متنازع شخص کو جے آئی ٹی کا سربراہ بنایا گیا، رپورٹ عدالت پیش نہیں ہوئی اور فواد چودھری کو مل گئی۔ان کا کہنا تھا کہ ملزم نوید کے آگے پیچھے کوئی نہیں، جتنی مرضی تحقیقات کر لیں دوسرا تیسرا ملزم نہیں ڈال سکتے۔انہوں نے کہا کہ کنٹینر سے عمران خان کے گارڈ کی گولی معظم کو لگی، عمران خان کے گارڈ کو شامل تفتیش کیا جائے۔