چوہدری پرویز الٰہی وزیراعلیٰ نہیں رہیں گے : حافظ حمد اللہ

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی اعتماد کا ووٹ لیں یا نہ لیں وہ دونوں صورتوں میں وزیراعلیٰ نہیں رہیں گے۔حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جانب سے 9 جنوری کو اعتماد کا ووٹ لینے کا اعلان صرف خبر ہی رہےگی۔انہوں نے مزید کہا کہ شنید ہےکہ عمران خان نے جڑواں شہر کے مکین سے ملنے کی کوشش کی، مگر وہاں سے نمبر بند یا مصروف ملا، اب خان صاحب کے لیے نہ کال آئے گی اور نہ پہاڑی کمک۔عمران خان پر وزیر آباد میں ہونے والے حملے کے حوالے سے ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ پنجاب حکومت کی فارنزک رپورٹ سے ثابت ہوا کہ خان صاحب کو ایک گولی بھی نہیں لگی، اس رپورٹ سے عمران خان کا ایک اور جھوٹ پکڑا گیا اور ان کا بیانیہ ایک بار پھر جھوٹا نکلا۔ حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ قانون میں فواد چوہدری کی پریس کانفرنس نہیں بلکہ پنجاب فارنزک لیب کی رپورٹ قابل قبول ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے