وزیراعلیٰ بلوچستان کا گندم ذخیرہ اندوزوں اور گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے گندم ذخیرہ اندوزوں اور گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو گندم ذخیرہ کرنے اور اشیائے خوردونوش مہنگی فروخت کرنے والوں کے خلاف متحرک ہوکر بھرپور کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عوام کو ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا ہے انہوں نے ہدایت کی کہ ڈپٹی کمشنرز گندم اور آٹے کی ذخیرہ اندوزی کرنے اور ناجائز منافع کے مرتکب عناصر کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کریں انہوں نے ہدایت کی کہ کارروائیوں کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی جائیں جو کارروائیوں کی رپورٹ وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کو ارسال کریں وزیراعلیٰ کی ہدایت کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی نگرانی میں خصوصی ٹیموں کی شہر کے مختلف حصوں میں کاروائیاں جاری ہیں جس کے نتیجے میں گندم اور آٹے کے گوداموں اور دوکانوں پر چھاپے مارے گئے خصوصی ٹیموں نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 378 ریڈ کیے گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی پر 102 دکانداروں کو گرفتار کرتے ہوئے ہزاروں روپے کے جرمانے عائد کیے گئے چھاپوں کے دوران 31 دکانیں سیل کی گئی اور 74 دوکانداروں کو وارننگ جاری کی گئی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کاروائیاں مسلسل جاری رہیں گی اور عوام ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کے خلاف ڈپٹی کمشنر کے شکایات سیل میں اپنی شکایات درج کرائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے