وزیراعظم بلوچستان کو دیگر صوبوں کے ساتھ مساوی ترقی دینا چاہتے ہیں،چیف سیکر ٹری بلو چستان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) چیف سیکر ٹری بلو چستان عبد العزیزی عقیلی نے کہا ہے کہ وزیراعظم بلوچستان کو دیگر صوبوں کے ساتھ مساوی ترقی دینا چاہتے ہیں،رواں برس اپریل میں موجودہ حکومت کے برسراقتدار آنے کے بعد سے بلوچستان کی ترقی اولین ترجیح رہی ہے،صحبت پور سمیت سیلاب سے متاثرہ دیگر علاقوں کی بحالی میں وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو کی مکمل رہنمائی اور تعاون حاصل ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔ اجلاس میں وزیراعظم کے گزشتہ روز کے دورہ صحبت پور کے دوران دی گئی ہدایات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں ترقیاتی عمل جاری رکھنا وفاق کی اولین ترجیح ہے وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی حکومت صوبے میں ترقیاتی عمل پر تیزی سے عملدرآمد کررہی ہے وزیراعظم نے پسماندہ علاقوں کی ترقی اور خوشحالی کا وعدہ کیا ہے پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ صحبت پور سمیت سیلاب سے متاثرہ دیگر علاقوں کی بحالی میں وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو کی مکمل رہنمائی اور تعاون حاصل ہے وزیراعلیٰ بحالی کے اقدامات کی خود نگرانی کر رہے ہیں وزیر اعظم نے بدھ کے روز سیلاب سے متاثرہ ضلع صحبت پور کا دورہ کیا وزیراعظم نے صوبائی حکومت کے متاثرین اور ماڈل اسکول کی بحالی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا۔چیف سیکرٹری عبد العزیزی عقیلی نے ہدایت کی کہ وزیراعظم کی ہدایت پر کلی جیا خان ماڈل اسکول میں جنگی بنیادوں پر طلباء کے لئے ہاسٹل، گراؤنڈ اور میس بنائے جائیں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لئے 24 گھنٹے کام کرم جاری رکھا جائے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے اعلان کیا ہے کہ پورے بلوچستان میں 12 دانش سکول قائم کئے جائیں گے وزیراعظم بلوچستان کو دیگر صوبوں کے ساتھ مساوی ترقی دینا چاہتے ہیں سکولوں میں ڈیجیٹل لائبریری کا قیام، بس کی فراہمی یقینی بنائی جائے کیسکو متعلقہ ضلع میں لوڈ شیڈنگ کم سے کم کرے چیف سیکریٹری نے متعلقہ علاقے میں صحت کی بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے کہاکہ رواں برس اپریل میں موجودہ حکومت کے برسراقتدار آنے کے بعد سے بلوچستان کی ترقی اولین ترجیح رہی حالیہ تباہ کن سیلاب کے بعد وفاقی حکومت نے بلوچستان کی ترقی کے کئی منصوبوں کی منظوری بھی دی۔اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات اور دیگر متعلقہ محکموں کے سیکرٹری بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے