نوجوان نسل کا کھیلوں کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا خوش آئند ہے ، عائشہ زہری

نصیر آباد (ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کا کھیلوں کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا خوش آئند ہے بلوچستان حکومت صوبے بھر میں اسپورٹس کے شعبے سے وابستہ افراد کیلئے اقدامات کر رہی ہے تاکہ نوجوان نسل صحت مندانہ سرگرمیوں کی جانب راغب ہوں اوچ پاور پلانٹ کی جانب سے سپورٹس کی سرگرمیوں کا انعقاد کروانا خوش آئند ہے گزشتہ دو برس کورونا کی وجہ سے ٹورنامنٹ نہیں کروائے گئے مگر اس سال ٹورنامنٹ کے انعقاد سے سکول بچوں کی خوشی قابل دید ہے بچے اپنی تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیں تاکہ مستقبل میں قومی ٹیم میں شامل ہونے کا موقع مل سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے چھٹے ڈویڑنل اور پانچویں انٹرسکول اوچ پاور پلانٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سلسلے میں منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس سے قبل ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری جب کرکٹ گراؤنڈ پہنچی تو سکول سکاؤٹس نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں نصیرآباد کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین میر غلام نبی عمرانی نے ان کا استقبال کیا افتتاحی تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر چھتر خادم حسین کھوسہ اوچ پاور پلانٹ کے آفیسر محمد طارق جمالی ناصر ترین سپورٹس آفیسر نصیرآباد رحیم بخش جویا میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی کے نومنتخب کونسلران اور دیگر مہمانوں نے شرکت کیا فتتاحی تقریب سے اوچ پاور پلانٹ کے محمد طارق جمالی اور میر غلام نبی عمرانی نے بھی خطاب کیا ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری نے کہا کہ نصیر آباد میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ضرورت اس امر کی ہے نوجوان طبقہ کی حوصلہ افزائی کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے