میر اختر حسین لانگو بروری سب ڈویژن کے مظالم سے عوام کو نجات دلانے میں کردارادا کریں ٗ میرزبرین زہری

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) ارباب عمران اسٹریٹ پچھلے 4 دنوں سے بجلی کی سہولت سے محروم ہے سب ڈویژن بروری روڈ کی لاپروائی اور آئے روز کے حیلے بہانوں سے علاقے کے عوام شدید دشواری اور پریشانی کا سامنا ہے ایکشن کمیٹی ارباب عمران اسٹریٹ کے وائس چیئرمین میر زبرین زہری نے کہا کہ علاقے کے عوام ٹرانسفارمر کی خرابی کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کررہے ہیں متعدد بار ایس ڈی او اور ذمہ داران بروری سب ڈویژن سے درخواست کی کہ علاقے کے ٹرانسفامر کی مرمت کی جائے مگر کیسکو والوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رہینگتی میر اختر حسین لانگو سے التجا کرتے ہیں کہ ہمارے علاقے کے مسائل پر توجہ دیں یہاں کے عوام زندگی کے بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں بار بار کیسکو حکام کو شکایت کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہورہی الٹا کیسکو والے ذمہ داران کے سامنے مختلف حیلے بہانوں سے کام لے رہے ہیں گیس پریشر نہ ہونے کی وجہ سے علاقے کے کئی مکین یہاں سے کوچ کرگئے ہیں میر اختر حسین لانگو کیسکو کے حکام کو راہ راست پر لانے کے لئے اپنے اختیارات استعمال کرکے یہاں کے عوام پر رحم کھائیں ارباب عمران اسٹریٹ کے عوام کی بجلی بحال کرنے میں اپنا کرداراداکریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے