ملکی برآمدات میں اضافے کیلئے 14 روز میں سفارشات طلب ، وزیر اعظم
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعظم شہباز شریف نے ملکی برآمدات میں کمی کا نوٹس لے لیا۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے وزیر تجارت نوید قمر کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے کر برآمدات میں اضافے کیلئے اس سے 14 روز میں سفارشات طلب کرلیں۔کمیٹی میں گورنر اسٹیٹ بینک، سیکریٹریز تجارت اور خزانہ، چیئرمین نشاط چونیاں شہزاد سلیم، سی ای او انٹرلوپ مصدق ذوالقرنین شامل ہیں۔واضح رہے کہ رواں مالی سال جولائی تا دسمبر برآمدات میں5.79 فیصد کمی ہوئی۔ دسمبر میں سالانہ بنیادوں پر برآمدات میں 16.64 فیصد اور ماہانہ بنیادوں پر 3.64 فیصد کم ہوئی۔