ماہی گیروں کی شکایت پر ڈپٹی کمشنر گوادر عزت نزیر گوادر فش ہاربر پہنچ گئے

گوادر (ڈیلی گرین گوادر)ماہی گیروں کی شکایت پر ڈپٹی کمشنر گوادر عزت نزیر گوادر فش ہاربر پہنچ گئے،ماہی گیروں کے مطابق سیکورٹی فورسز کی جانب سے انھیں بلاجواز تنگ کیا جارہا ہے اس سلسلے میں جماعت اسلامی گوادر کے رہنما مولانالیاقت بلوچ اور خواتین رہنما ماسی زہینی نے ڈپٹی کمشنر گوادر کو بتایا کہ گوادر فش ہاربر جیٹی پر سیکورٹی فورسز کی جانب سے ماہی گیروں کو تنگ کیا جارہا ہے ڈپٹی کمشنر گوادر عزت نذیر نے ماہی گیروں کی شکایات پر گوادر فش ہاربر کا دورہ کیا ڈپٹی کمشنرگوادر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماہی گیروں کو تنگ کرنے والوں کو نہیں چھوڑا جائے گا اور ضلعی انتظامیہ ماہی گیروں کے لیے ہر وقت اور ہر میدان میں ان کے ساتھ ہو گی انہوں نے کہا کہ ماہی گیروں کے مسائل کو حل کرنے کی ہرممکن کوششیں کر رہے ہیں سمندر میں غیرقانونی ٹرالنگ کی روک تھام کے لیے آپریشن کیا جارہا ہے اور ماہی گیروں کے روز گار کو تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ میرا دفتر گوادر کے ماہی گیروں کا دفتر ہے اور ہم ماہی گیروں کے روزگار کے تحفظ اور انہیں اپنا روزگار رواں رکھنے کے لیے ہمہ وقت انکے ساتھ ہونگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے