عالمی معیشت میں سست روی : خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی
لندن: عالمی معیشت میں سست روی کے امکانات کے پیش نظر خام تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد تک کمی ہوگئی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز اور عالمی معیشت میں سست روی کے خدشات کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔برطانوی خام تیل برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 3.53 ڈالر فی بیرل کم ہوکر 78.57 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔اس کے علاوہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 3.37 ڈالر کم ہوکر 73.56 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔