ضلعی انتظامیہ قلات اور ایف سی قلات III ونگ کے تعاون سےگزک کے سیلاب متاثرین میں راشن تقسیم

قلات (ڈیلی گرین گوادر) ضلعی انتظامیہ قلات اور ایف سی قلات III ونگ کے کرنل کے تعاون سے ضلع قلات تحصیل منگچرکے علاقہ گزک کے سیلاب متاثرین میں راشن تقسیم کیا گیاجس سے علاقے کے سیلاب متاثرین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی واضع رہے کہ حالیہ سیلابی صورتحال کے باعث دیگر علاقوں کی طرح گزک کا علاقہ بھی شدید متاثر ہواتھااور لوگوں کے گھر بار کو شدید نقصان پہنچا تھا جس کے بعد لوگوں کوشدید مشکلات کا سامنا تھا تاہم ڈپٹی کمشنر قلات منیراحمددرانی اور ایف سی کے کرنل عمر کی جانب سے فراہم کی جانے والی امداد سے انھیں کچھ نہ کچھ ریلیف ملے گاعلاقے کے عوام نے ڈپٹی کمشنر قلات اور ایف سی قلات III کے کرنل عمر کی جانب سے راشن اور دیگر امداد کی فراہمی پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے ڈپٹی کمشنرقلات منیراحمد درانی نے کہا ہیکہ ضلعی انتظامیہ قلات سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے تمام تر وسائل بروے کار لارہاہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے