شہزادہ ہیری کا بڑے بھائی پرحملہ کردیا

لندن: برطانوی شہزادہ ہیری نے اپنی کتاب میں انکشاف کیا ہے کہ ان کی بڑے بھائی شہزادہ ولیم نے 2019 میں ایک بحث کے دوران ان پر حملہ کیا تھا۔شہزادہ ہیری کے مطابق لندن میں اپنے گھر کے باورچی خانے میں اختلاف رائے کے دوران ولیم نے اُن کی اہلیہ میگھن مارکل کو بدتمیز کہا۔ بحث و تکرار بڑھنے کے بعد شہزادہ ولیم نے شہزادہ ہیری پر حملہ کردیا۔برطانوی اخبار گارڈین کے مطابق برطانوی شہزادہ ہیری نے اپنی سوانح عمری میں اس واقعے کا تذکرہ کیا ہے۔انہوں نے اپنی کتاب میں تفصیل بتاتےہوئے لکھا ہے کہ بھائی ولیم نے مجھے کالر سے پکڑا، اور فرش پر گرا دیا۔ میں کتے کے پیالے کے اوپر گرا۔ پیالہ میری کمر کے دباؤ سے ٹوٹ گیا اور مجھے اس کے ٹکڑے چُبھ گئے۔انہوں نے بتایا ہے کہ شہزادہ ولیم اس واقعہ پر شرمندہ اور افسردہ نظر آئے۔ تاہم شہزادہ ہیری نے ان کو وہاں سے چلے جانے کا کہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے