سریاب روڈ ، دوست آغا کے مکین گیس پریشر میں کمی کے خلاف سراپااحتجاج

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)سریاب روڈ،دوست آغا اسٹاف اور گردونواح کے مکینوں نے گیس پریشر میں کمی کے خلاف احتجاجاََ سریاب روڈ پرٹائر جلا کر سڑک کو ٹریفک کیلئے بند کردیا علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیاکہ علاقے میں گیس پریشر نہ ہونے کے برابر ہے گیس کی عدم دستیاب کے باعث وہ مہنگے داموں لکڑی خریدنے پر مجبور ہو گئے ہیں اگر انکے مطالبات نہ مانے گئے تو سخت احتجاج کیا جائے گا۔جمعرات کے روز کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ دوست آغا اسٹاپ کے مکین گیس پریشر میں کمی کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے، ٹائر جلا کر روڈ بند کر دیا اور ٹریفک بلاک کر دی، احتجاج میں خواتین اور بچے بھی شریک ہوئے، مظاہرین نے گیس انتظامیہ کے خلاف نعرے لگائے اور گیس پریشر کی بحالی کا مطالبہ کیاعلاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ گیس کی عدم دستیاب کے باعث وہ مہنگے داموں لکڑی خریدنے پر مجبور ہو گئے ہیں علاقہ مکینوں نے واضح کیا کہ اگر انکے مطالبات نہ مانے گئے تو سخت احتجاج کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے